• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی نے چین سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

چین میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر اٹلی نے چین سے آنے والے مسافروں کےلیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

اطالوی وزیر صحت اورازیو اسکیلاچی کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کو اینٹیجین سواب اور وائرس سیکوئنسنگ کروانا ہوگی۔

 اطالوی آبادی کو وائرس سے بچانے کےلیے کورونا ویریئنٹس کی نگرانی اور جانچ کا یہ اقدام ضروری ہے۔

میلان کے ایئرپورٹ پر بیجنگ اور شنگھائی سے آنے والے مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ 26 دسمبر سے شروع کر دی گئی ہے۔

چین میں رواں ماہ کورونا وائرس پر عائد پابندیاں نرم کرنے کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید