محکمہ تعلیم خیبر پختو نخوا نے تیار پریکٹیکل نوٹ بک پر پابندی لگا دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تیار پریکٹیکل نوٹ بک سے طلبہ عملی طور پر سیکھنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔
اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے تیار پریکٹیکل نوٹ بک پر پابندی ہوگی، طلبہ کو لیب میں عملی طور پر پڑھا کر اپنے نوٹس تیار کرائے جائیں۔
مراسلے میں کے مطابق تیار پریکٹیکل نوٹ بک بیچنے والے دکانداروں کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔