پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کا جرم یہ تھا کہ اس نے کہا این آر او ٹو باجوہ نے دلوایا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جہاں اعظم سواتی کو رکھا گیا ہے وہاں احتجاج کیا جائے گا۔
لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ رجسٹری میں اعظم سواتی سے متعلق بات کی تھی۔
اس موقع پر سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان کو سینیٹ کی کارروائی پر بریف کیا، اعظم سواتی کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، اعظم سواتی کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔
شہزاد وسیم نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے دونوں مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔