راولپنڈی میں 2022 کے دوران قتل کی وارداتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا، رواں برس کے دوران شہر میں 302 افراد قتل ہوئے۔
پولیس نے سال 2022 کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق راولپنڈی میں 15 کال پر مقدمات کے اندراج کی شرح صوبے میں سب سے زیادہ رہی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 45 فیصد کمی آئی جبکہ موٹرسائیکل اور موبائل چھیننے کے واقعات میں 67 فیصد اضافہ ہوا۔
راولپنڈی کے شہری 529 گاڑیوں اور 5 ہزار 222 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے، موٹرسائیکل اور موبائل چھیننے کے 406 مقدمات میں 171 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات کے خلاف گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد کمی آئی، 32 من چرس، 22 کلو ہیروئن، 4 کلو افیون اور 13 ہزار لٹر شراب برآمد کی گئی۔
راولپنڈی میں اغواء برائے تاوان کے 6 مقدمات میں 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔