• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: پیر چناسی میں 200 سے زائد سیاح پھنس گئے

آزاد کمشیر کی وادی نیلم کے پہاڑوں پر برف باری کے باعث پیر چناسی میں سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ کمشنر مظفر آباد کے مطابق دوسو سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیم روانہ کردی گئی، برف ہٹانے کیلئے سیاحتی مقام پیر چناسی میں مشینری موجود نہیں ہے، پیر چناسی کیلئے چین والی مشینری بھیجی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اتار کر دوسری گاڑیوں میں منتقل کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا جائے گا، منی بسیں برفباری کے دوران پھسلن کے باعث انتہائی خطرناک ہوتی ہیں، تقریباً 10سے زائد کوسٹر اور چھوٹی گاڑیاں پیر چناسی میں پھنسی ہیں۔

مظفر آباد کے کمشنر مسعود الرحمان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں 250 کے قریب سیاح موجود ہیں، فور بائی فور گاڑیوں کے ساتھ پولیس، ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔

کمشنر مسعود الرحمان نے کہا کہ پیر چناسی جانے والے راستے کے موڑ خطرناک ہیں، ہماری کوشش ہے اگلے ایک گھنٹے تک تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید