اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ وزیراعظم کی غیرموجودگی میں مریم نواز کی حکومت ہے ٗعمران خان کے دھرنے کی ناکامی کی وجہ میں اورخورشیدشاہ تھے،مسلم لیگ (ن) جمہوریت کیلئے خطرہ ہے ٗپانامالیکس کامعاملہ سڑکوں پرحل ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے ٹی اوآرز پرآگے بڑھنے کی کوشش کی،حکومت پانامالیکس کوشامل کرناہی نہیں چاہتی،ان کامقصدنوازشریف کوبچاناہے،خواجہ آصف اورحسین نواز نے کہاہے کہ پاناماعوام کامسئلہ نہیں،نواز شریف کے آپریشن کا دردوزراء کوہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی غیرموجودگی میں اس وقت پاکستان پرمریم نوازکی حکمرانی ہے،اسحاق ڈاربھی مریم سے ہدایات لیتے ہیں،عمران خان کے دھرنے کی ناکامی کی وجہ میں اورخورشیدشاہ تھے، ہم نے نوازشریف کومشترکہ اجلاس بلانے کامشورہ دیاتھا۔