• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، ذرائع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کل کروانے کا حکم دے دیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس کے شرکاء نے رائے دی ہے کہ چند گھنٹے کے نوٹس پر انتخابات کروانا مشکل ہے۔

 اسلام آباد میں کل بلدیاتی الیکشن کروانے کےحکم کے بعد الیکشن کمیشن میں افراتفری کی صورتحال ہے، پولنگ اور سیکیورٹی عملے کی تعیناتی الیکشن کمیشن کیلئے بڑا چیلنج بن گئی ہے، اتنی کم مہلت میں ٹرانسپورٹ اور پولنگ موادکی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل دشوار ہے۔

پولنگ مواد پولنگ اسٹیشن پہنچانا اور پولنگ بوتھ کا قیام بھی بڑا چیلنج ہے، الیکشن شیڈول کالعدم ہونے پر پریزائیڈنگ افسران واپس اپنے محکمےکے ڈسپوزل پر چلے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بلدیاتی انتخابات کل کروانے کا حکم

واضح رہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرو انے کا حکم دے دیا، الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا۔

انتخابات ملتوی کروانے کے خلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31دسمبر کو شیڈول تھے۔

قومی خبریں سے مزید