• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹین سے ہٹ کر کھیلا، سنچری نہ ہونے پر غصہ آیا، امام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ روٹین سے ہٹ کر کھیل رہا تھا، نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سنچری نہ بنا پانے پر غصہ آیا۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں قومی اوپنر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہر سیشن میں آپ کا امتحان لیتی ہے، ہماری ٹیسٹ ٹیم ری بلڈنگ کے مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم جونیئر اور سعود نے جیسے کھیلا وہ کافی حوصلہ افزا ہے، پاکستان میں تنقید کرنا عام بات ہے، وہ رک نہیں سکتی۔

امام الحق نے مزید کہا کہ روٹین سے ہٹ کر کھیل رہا تھا، سنچری نہ ہونے پر غصہ آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ کین ولیم سن کے چانسز مس کرنا کافی مہنگا ثابت ہوا، اُسے جلد آؤٹ کرتے تو نیوزی لینڈ پریشر میں آجاتا۔

قومی اوپنر نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید