اسلام آباد بلدیاتی نظام 101 یونین کونسلز پر مشتمل ہے، جن میں جنرل کونسلرز کی کُل تعداد 606 ہوگی۔
اسلام آباد کی ہر یونین کونسل چیئرمین / وائس چیئرمین سمیت 13 اراکین پر مشتمل ہے، ہر یونین کونسل 6 وارڈز پر مشتمل ہے، ہر یونین کونسل میں 6 جنرل کونسلرز ہوں گے۔
اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 2 خواتین کونسلر ہوں گی، ہر یونین کونسل میں ایک اقلیتی، ایک یوتھ اور ایک کسان کونسلر ہوگا۔
اسلام آباد میں1 ہزار 39 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، مردوں کے 374، خواتین کے 374 اور 291 مخلوط پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں پولنگ بوتھ کی کل تعداد 3 ہزار 88 ہوگی، مردوں کے 1 ہزار 603 اور خواتین کے 1 ہزار 485 پولنگ بوتھ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں 10 لاکھ 155 ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کریں گے، بلدیاتی انتخابات میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 138 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 74ہزار 17 ہے۔