• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، ذرائع الیکشن کمیشن

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے معذرت کرلی، دارالحکومت میں کل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت اجلاس بھی ختم ہوگیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن سے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ عملے کا انتظام نہیں ہوسکا، سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے بھی حکومت نے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہ ہو سکے، پولنگ مواد کی ترسیل بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہیں، جلد بازی میں الیکشن سے شفافیت پر سوالات اٹھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31) دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن  بھی معطل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید