• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی ایم ایس اوکے 38ویں یوم تاسیس پر ’’ تجدیدعہدوفا‘‘ کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے پی ایم ایس اوکے 38ویں یوم تاسیس  پرآل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیز آباد میں’’ تجدیدعہدوفا‘‘کی تقریب منعقدکی گئی جس میں  کارکنان نے  تجدیدکی اورتمام ترریاستی ظلم و جبر کے باوجود نئے جوش وجذبے اورحوصلے کے ساتھ قائد تحریک الطاف حسین کاوفاداراورثابت قدم رہنے کاعزم کیاگیا،تجدیدعہدوفاکی تقریب میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق،محرمہ زرین مجید،اے پی ایم ایس اوکی چیئرمین سرفرازاحمدومرکزی کابینہ کے اراکین اورمختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں رکن رابطہ کمیٹی  زرین مجیدنے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے تمام کارکنان کومبارکبادی اور کہاکہ اے پی ایم ایس اوکا38واںیوم تاسیس صوبے کاسنگ میل ثابت ہوگا۔اس موقع پراکیک کاٹاگیامیٹھائی تقسیم ،آتش بازی کی گئی  اے پی ایم ایس او کے جوائنٹ سیکریٹری احمد نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کا پودا قائد تحریک الطاف حسین نے جامعہ کراچی میں 38سال قبل لگایا  گیا تھا،اس موقع پر   فہیم علی شاہ کی کتاب بعنوان ’’الطاف حسین اور تاریخ ِ پاکستان ‘‘ کا اجراء   لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میں منعقدہ اجتماع میں نامزد حق پرست میئر وسیم اختر نے کیا ۔ اس موقع پر اراکین ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سید امین الحق ، عادل خان ، جامعہ کراچی کے سابق  پروفیسراور سی ای سی کے رکن  ڈاکٹر حسن ظفرعارف اور ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ وسیم اختر نے کہاکہ فہیم علی شاہ نے اس کتاب کو لکھ کر اپنا فرض پورا کیا ہے اور اس کتاب میں نئی نسل کیلئے وہ واقعات قلمبند کئے ہیں جس سے وہ رہنمائی حاصل کرے گی، فہیم علی شاہ نے اپنے جذبات کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ میں کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہوں ایک ادنیٰٰ سا صحافی ہوں انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں ایسے واقعات لکھے ہیں جو میں نے اپنے بزرگوں سے سنے ہیں۔
تازہ ترین