• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، ووٹرز ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

اسلام آباد کے علاقے سیدپور گاؤں یونین کونسل 1 میں ووٹرز پولنگ کے لیے پہنچ گئے۔

پولنگ اسٹیشن کے گیٹ بند ہونے پر ووٹرز نے قطار میں کھڑے ہو کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اسلام آباد کی یوسی 62 جی سیون اور یوسی 79 جی ٹویلو میں بھی ووٹرز پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ یوسی31 لوہی بھیر پولیس فاؤنڈیشن پولنگ اسٹیشنز اور یوسی 34 لوہی بھیر کورنگ میں بھی ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن آج ہی کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں، حکومت نے سیکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا گزشتہ روز کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن آج ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بلدیاتی الیکشن کیس کا 11 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمےداری ہے۔

قومی خبریں سے مزید