پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں ملک کی باگ ڈور دی گئی وہ معیشت نہیں سنبھال سکتے۔
عمران خان سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں نے زمان پارک میں ملاقات کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہاری، انسان کو کس مقصد کیلئے پیدا کیا گیا ہے اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں۔