پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیاست میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی واپسی ہوگئی۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور کو مرکزی مذاکراتی عمل میں نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی سیکریٹری سلمان اکرم راجا کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ان سے بیان واپس لینے اور معذرت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسی دوران اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا ٹاک میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ تھے اور رہیں گے۔ شیخ وقاص اکرم،علی امین گنڈا پور اور دیگر سے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کی باتیں باہرنہ لائیں۔
اس سے پہلے جیو نیوز سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف یوٹیوبرز کی مہم سے پارٹی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے جیو نیوز سے گفتگو میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ختم نہیں ہوا۔ فیصلہ جلد کریں گے۔