• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے، علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید سپاہی محمد وسیم کا تعلق خیرپور سے تھا۔

قومی خبریں سے مزید