وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں آٹا بلیک میلرز کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔
سیہون کے علاقے بھان سعید آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں آٹے کے اسٹالز قائم کیے ہیں، روزانہ ساڑے 3 لاکھ بیگز دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 کلو والے آٹے کے بیگز اسٹالز پر موجود ہیں، جہاں جہاں آٹا بلیک میں فروخت ہوگا وہاں ایکشن لیں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔