پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ عوام 15 جنوری کو خون کی ہولی کھیلنے والوں کا صفایا کردیں گے۔
ایک بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے عوام 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پرچی کے استعمال سے برچھی کی سیاست کو دفن کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی خدمت صرف پیپلز پارٹی نے کی ہے، شہر کے عوام 2015ء کی طرح اپنا ووٹ ضائع نہیں کریں گے۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والوں کو عوام پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔