ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج شام بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے ولے اجلاس میں شرکت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آج شام بلاول ہاؤس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد اجلاس میں شرکت کرے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق اور ملک محمد احمد شرکت کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں بی اے پی کے خالد مگسی اور جے یو آئی (ف) سے اسد محمود شرکت کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد آمد بھی متوقع ہے۔