• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیچیدگیاں حل کرکے ہی پنجاب اسمبلی توڑیں گے، اسپیکر سبطین خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ آئینی اور قانونی پیچیدگیاں حل کرکے ہی اسمبلی توڑیں گے۔

ایک بیان میں سبطین خان نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی، نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں ضرور توڑیں گے، عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، آئینی اور قانونی پیچیدگیاں حل کرکے ہی توڑیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔

قومی خبریں سے مزید