• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی ترجمان حکومت مخالف بیانیہ مزید موثر بنائیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت کے خلاف پارٹی بیانیہ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

عمران خان نے پارٹی ترجمان کو ہدایت دی کہ تباہ حال معیشت اور مہنگائی سے متعلق حقائق عوام تک پہنچائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق موثر آواز بلند کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو بتائیں موجودہ حکمرانوں نے کس طرح این آر او ٹو سے فائدہ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی ریلیوں میں عوام کو متحرک کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید