• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست گوادر کے مظاہرین کی جائز شکایات پر توجہ دے، ایچ آر سی پی

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کہا ہے کہ ریاست کو گوادر میں مظاہرین کی جائز شکایات پر توجہ دینی چاہیے۔

ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ گوادر میں ہونے والے بڑے مظاہروں کے بعد ہیومن رائٹس کمیشن سمجھتا ہے کہ اب یہ ریاست کے لیے ضروری ہے کہ وہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم تر سمجھنے کی پالیسی ختم کرے۔

ایچ آر سی پی حالیہ مظاہروں کے دوران پولیس اہلکار کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے اور ساتھ ہی صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

ایچ آر سی پی کے مطابق صوبائی حکومت لوگوں کے پُرامن اجتماع کی آزادی کے حق کا تحفظ کرے اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے زیادہ موثر طریقوں پر توجہ مرکوزکی جائے۔

قومی خبریں سے مزید