• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سابق صدر آصف زرداری،،، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
سابق صدر آصف زرداری،،، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو

بلدیاتی الیکشن اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔

سابق صدر نے ایم کیوایم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دو سے تین دن میں معاملہ حل کر لیا جائے گا۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، امید ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے گا۔

اُدھر ایم کیو ایم پاکستان حلقہ بندیوں کے معاملے پر اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں فوری ممکن نہیں، ان میں 4 ماہ لگیں گے۔

اس ضمن میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج ایک اور ملاقات کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم نے جنرل ورکرز اجلاس بھی آج طلب کر لیا، جس میں حکومت سے علیحدگی سمیت دیگر آپشنز پر کارکنوں سے رائے لی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید