• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخ رشید—فائل فوٹو
شیخ رشید—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے اب شیڈول طے کرنا باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کے بیان دیں، بلاول بھٹو سیلاب زدگان کے بچوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کی بجائے ان کی مدد کریں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 8 بجے دوکانیں بند کرنے کے معاملے پر حکومت کو صوبوں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لا سکی اور نہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے، غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے ہو گئے ہیں، اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ ایک ٹوئٹ میں ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے پیشگوئی کی ہے کہ نگراں سیٹ اپ مارچ تک قائم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات جولائی میں ہوں گے اور نئی حکومت آئی ایم ایف سے معاملات طے کرے گی اور پروگرام بحال کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید