• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی پر الزامات لگنے کی خبر سنیں، پہلے اس کی تصدیق کریں، فیروز خان

فیروز خان، فائل فوٹو
فیروز خان، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے ساتھی اداکاراؤں پر لگائے گئے متنازع الزامات پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں اور حامیوں کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستانی اداکاراؤں کے حوالے سے سامنے آنے والے حالیہ تنازع کے بارے میں اپنے مداحوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ جب بھی آپ کوئی خبر سنیں چاہے وہ صحیح ہو یا غلط، سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ خبر میں جس شخص پر الزامات لگائے جارہے ہیں اس شخص کا جرم ثابت ہوا ہے یا نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جب تک متعلقہ شخص پر لگنے والے الزامات ثابت نہیں ہوتے اس وقت تک دونوں فریقین کے ساتھ یعنی جس نے الزامات لگائے ہیں اور جس پر الزامات لگائے گئے ہیں حسنِ سلوک سے پیش آئیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری دعائیں ہر اس انسان کے ساتھ ہیں جس پر کبھی بھی کسی ایسی چیز کے لیے الزام لگایا گیا ہو جوکہ اس نے نہیں کیا۔


فیروز خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ میری حمایت اپنی تمام ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ بھی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ معاملہ جلد سُلجھ جائے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شخص نے 4 اداکاراؤں پر یہ الزامات لگائے ہیں کہ ان کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں، اس شخص نے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے بلکہ ناموں کے شروع کے حروف کا سہارا لیا اور ان پر عریانی کے الزامات عائد کئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید