برازیلین ماڈل جولیانا آئسن کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 39 سالہ ماڈل جولیانا آئسن کو کتے پالنے کا بہت شوق ہے، ان کے ساتھ یہ کتے کے ناک پر کاٹنے کا خوفناک واقعہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر میکسیکو سٹی میں پیش آیا اور ان کی نیو ایئر پارٹی ایک خوفناک حادثے میں بدل گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی جولیانا آئسن کی ناک پر کتے نے کاٹا تو اُنہیں فوی اینجلس اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔
جولیانا آئسن نے ناک کی سرجری مکمل ہونے کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اس ویڈیو میں ناک کی کامیاب سرجری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھو کتے کے کاٹنے کا کیا نتیجہ نکلا؟ میرے زخمی ناک کے بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے سرجری کی گئی اور اسے ایک نئی شکل دی دے گئی۔
برازیلین ماڈل نے مزید کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ پلاسٹک سرجن نے کہا کہ میری ناک پر کوئی نشان نہیں رہے گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ ڈاکٹر نے کہا کہ مجھے برازیل میں اپنی ناک کی کوئی اور سرجری نہیں کروانی پڑے گی۔
واضح رہے کہ برازیلین ماڈل جولیانا آئسن نے 2015ء میں برازیل کے اس وقت کے صدر دلما روسیف کے خلاف برہنہ ہو کر احتجاج کر کے بین الاقوامی میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل کی تھی۔