• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چچا اجے دیو گن کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے دوران کافی نروس تھا، امن دیوگن

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کے بھتیجے امن دیو گن بھی چچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شعبہ اداکاری میں اپنا سکہ جمانے کےلیے اپنے کیریئر کا آغاز بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کے ساتھ آئندہ آنے والی فلم آزاد میں کام سے کر رہے ہیں۔ 

فلم میں امن دیو گن اپنے چچا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ چچا کے ساتھ اپنی پہلی شوٹنگ کے پہلے دن اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا لیکن اسکے باوجود کافی نروس تھا۔ 

باوجود اسکے کہ انکا تعلق ایک فلمی گھرانے سے ہے، انھوں نے فلم کے ٹریلر کے افتتاح کے موقع پر اس بات کا اعتراف کیا کہ چچا کے ساتھ کام کے دوران پریشانی اور بے چینی تھی۔ 

تاہم اس گھبراہٹ کے باوجود میں یہ ضرور کہوں گا کہ ساتھ ہی بہت پرجوش اور خوش بھی ہوں۔ یہ لمحہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ جب پہلے دن میں نے انکے ساتھ شوٹ کیا تو کافی گھبرا رہا تھا اور کیریکٹر کو نہیں بلکہ چچا (اجے دیو گن) کو دیکھ رہا تھا۔

اس موقع پر ساتھ ہی موجود اجے دیوگن نے کہا کہ میں اکثر امن کے آئیڈیاز کو مسترد کرتا رہا، یہ کہتا کہ میں اسے سخت محنت اور اچھے کام کےلیے دباؤ ڈالوں، میں نے ہمیشہ اسے کام سے باہر رکھا۔

یہ جب بھی ہمیں کام کےلیے کہتا تو میں سمجھتا ابھی وقت نہیں آیا۔ اب اس نے کافی محنت کی اور تب میں نے بھی اسے آگے کیا۔ بعض اوقات اسے یہ اچھا لگا اور کبھی اس نے نہ پسند بھی کیا، لیکن میں ایسا ہی ہوں اور ایسا ہی رہوں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید