کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ سپر عامر خان کے بیٹے جنید خان نے 2023 کی فلم لاپتہ لیڈیز کے لیے آڈیشن دیا تھا لیکن وہ یہ رول حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے اور یہ کردار ایک عام سے ٹی وی ایکٹر اسپرش شریواستو کو ملا۔
فلم کی ہدایتکارہ ان کی سوتیلی والدہ کرن راؤ تھیں اس کے باوجود رول انھیں نہیں ملا، پھر بھی جنید خان نے ان سے مثبت تعلقات کو برقرار رکھا اور کوئی تلخی نہیں پیدا ہونے دی۔
اس سے بھی زیادہ دلچسپ امر یہ ہے کہ فلم کے پروڈیوسر انکے والد عامر خان تھے۔
یاد رہے کہ جنید خان نے ہدایتکار سدھارتھ پی ملہوترا کی 2024 کی فلم مہاراج سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس کی ڈسٹری بیوشن نیٹ فلیکس کی تھی۔
یوٹیوب چینل کے میزبان وکی لالوانی کے ساتھ گفتگو کے دوران جنید خان نے کہا کہ وہ اسکرین ٹیسٹ میں شامل ہوئے تھے۔
انھوں نے کہا لاپتہ لیڈیز میں ایک بہت مختلف منظر نامہ تھا، میں نے اسکرین ٹیسٹ نہیں دیا لیکن کرن راؤ نے کہا اسپرش شریواستوو اس کردار کےلیے زیادہ موضوع ہیں، جس پر میں نے ان سے اتفاق کیا اور ایسا ہی ہوا۔