ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم کے یہاں پہلی اولاد، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ایمن سلیم نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کی خوش خبری شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شوہر، نوزائیدہ بیٹے اور اپنے ہاتھوں کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ 2 افراد کی پارٹی سے لے کر 3 افراد کے خاندان تک اس سے قبل ہمارے دل کبھی اتنی خوشی سے نہیں بھرے ہیں، بچے کے ساتھ پچھلے 6 ہفتے جادوئی رہے ہیں، دنیا میں خوش آمدید، کیہان ملک۔
ہر دلعزیز اداکارہ ایمن سلیم کی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے کا منفرد ترین نام کیہان رکھا ہے جس کے معنی دنیا اور کائنات ہیں۔
یاد رہے کہ چند ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے بعد اداکارہ ایمن سلیم نے 2021ء کے وسط میں اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
انہوں نے اپنی یہ خبر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی تھی۔
سابقہ اداکارہ و ماڈل نے 22 دسمبر 2023ء کو شادی کی تھی۔