• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال، دوحہ سے پہلی پرواز کی دمشق آمد

فوٹو فائل
فوٹو فائل

بشار الاسد کے ملک چھوڑنے اور باغی حکومت کے قبضے کے 29 دن بعد شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ 

دوحہ سے پہلی پرواز آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے دمشق پہنچی جبکہ دمشق سے دوپہر 11 بجکر 43 منٹ پر شامی سرکاری ایئر لائن کی پرواز شارجہ کیلئے روانہ ہوئی ہے۔ 

شام میں احتجاج کرنے والے باغی گروپ نے 9 دسمبر کو دمشق پر چڑھائی کر کے ملک کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور اسی روز سابق صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ 

باغی حکومت نے دمشق اور حلب ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن اور ملک کی فضائی حدود بند کر دی تھی۔ شام کی نئی انتظامیہ نے 15 دسمبر کو ملک کی فضائی حدود تو کھول دی تھی تاہم دمشق اور حلب ایرپورٹ پر پروازیں جلد بحال کرنے کا کہا تھا۔ 

حکام کے مطابق دونوں ایئرپورٹس کی بجلی کی بحالی، تزین و آرائش کے سلسلے میں 3 ہفتے لگ گئے۔ 

فلائٹ راڈار کی رپورٹ کے مطابق منگل 7 جنوری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ سے کمرشل پرواز کیو آر 410 مسافروں کو لے کر دمشق پہنچی۔ جہاں مقامی حکومتی عہدے داروں نے پرواز اور مسافروں کا استقبال کیا۔ 

اس کے ساتھ ہی دمشق سے سرکاری ایئرلائن سیریئن ایئر لائن کی پرواز نمبر ایس آر 501 شارجہ کے لیے روانہ ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید