الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے نوٹس پر سندھ کے کچھ اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔
سندھ حکومت نے ای سی پی کے نوٹس کے بعد کراچی کے ضلع شرقی، کورنگی اور حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
صوبائی حکومت نے حیدرآباد، شرقی اور کورنگی کے اضلاع کے نئے تعینات کیے گئے ایڈمنسٹریٹرز کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹر شرقی سید شکیل احمد کی تعیناتی معطل کی گئی ہے جبکہ رحمت اللّٰہ شیخ کو عہدے پر بحال کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کورنگی محمد شریف کی تعیناتی معطل کی گئی ہے جبکہ جاوید الرحمان کو عہدے پر بحال کیا گیا ہے۔