متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کی ووٹر لسٹوں سے متعلق درخواست کی سماعت 6 جنوری کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی کو نوٹس جاری کردیے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کراچی اور حیدر آباد میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے خلاف جماعت اسلامی کی متفرق درخواست پر سماعت 6 جنوری کو ہوگی۔