• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی ننگے پیر بچوں کیساتھ تصویر موضوعِ بحث

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں بلاول بھٹو زرداری کی ننگے پیر بچوں کے ساتھ تصویر موضوع بحث بن گئی۔

 سوشل میڈیا پر کسی نے ان بچوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کو سراہا تو کسی نے بچوں کی حالتِ زار پر بلاول کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی حیدر زیدی نے لکھا کہ بھینسوں کے باڑے سے بدتر کلاس روم میں تصویر بنوانے والے اس تصویر کے بل پر بین الاقوامی فنڈنگ مانگیں گے، لیکن وہ فنڈز نہ اسکول پہنچیں گے، نہ ان بچوں تک۔

 علی زیدی کے  جواب میں وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے لکھا کہ عوام کا پیار وہ محسوس نہیں کر سکتے جو کسی کی موت پر تعزیت کے لیے لواحقین کو گھر بلواتا ہو۔ آپ بچوں کے ننگے پاؤں دیکھیں ہم ان کے دمکتے چہرے دیکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید