• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ایک کلو آٹا 145 روپے کا ہو گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کھلا چکی کے آٹے کی قیمت 145 روپے کلو تک جا پہنچی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 4500 روپے من ہو گئے، فلور ملز اور دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سستے سرکاری آٹے کے تھیلے بدستور غائب ہیں، شہری 15 کلو کا مہنگا کمرشل آٹے کا تھیلا خریدنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق انڈے 275 روپے درجن اور مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید