• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل مارکیٹنگ کمپنی، ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی سمری ای سی سی کو ارسال

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کردی گئی۔ او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے پر پیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلر کے منافع سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع 1 روپیہ 10 سے 1 روپیہ 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔ 

اس وقت ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے 87 پیسے جبکہ ڈیلرز کا فی لیٹر پر کمیشن 8 روپے 64 پیسے ہے۔

ذرائع کے مطابق شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کو صرف منافع کی مد 16 روپے 51 پیسے ادا کررہے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل پر اضافی منافع کا اطلاق ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ سے توثیق کے بعد ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید