سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقا کے مقابل تیسرا میچ اور سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بولر کلدیپ یادیو کا خوب مذاق بنایا۔
وشاکھاپٹنم میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا میچ کھیلا گیا، کلدیپ یادیو نے شاندار بولنگ کی اور سب سے کم اوسط رنز دے کر 4 وکٹ اپنے نام کیں۔
میچ کے دوران کلدیپ یادیو نے لونگی اینگیڈی کی وکٹ لینے کےلیے 3 بار ریویو لینے کی ضد کی لیکن روہت شرما کے اشاروں اور ویرات کوہلی کی ہنسی کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔
کلدیپ یادیو نے جنوبی افریقی بیٹر کے مقابل 3 بار ڈی آر ایس لینے کی کوشش کی مگر روہت شرما اور کوہلی نے اُن کی بات نہیں مانی۔
روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بار بار ریویو سے منع کرنے سے میچ کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، اس دوران ٹیم کے اسٹار بیٹر کپتان کے ساتھ دیتے دکھائی دیے۔
بھارتی کپتان نے بولر کو ایک موقع پر ’ چل واپس جا‘ تک کہہ دیا، دوسرے بار انہوں نے بولر سے کہا کہ ’کیا گیند کے پیڈ پر لگنے سے ہی آؤٹ مل جائے گا؟‘، جب کلدیپ یادیو نے ضد دکھائی تو روہت نے ’نو ریویو‘کا واضح اشارہ کردیا۔
میچ کے 43ویں اور 45ویں اوور کے دوران ہونے والے اس ڈی آر ایس ڈرامے کے دوران بھارتی کپتان کے بار بار انکار، ویرات کوہلی کی ہنسی اور کپتان کے ایل راہول کے دوسری طرف منہ کرنے پر کلدیپ یادیو حیران کھڑے رہ گئے۔
میچ میں اینگیڈی کی وکٹ بہرحال کلدیپ یادیو کے حصے میں آئی، چوتھے بار میں ریویو لیا گیا تو وکٹ اُنہیں مل گئی، یہ اُن کی میچ میں چوتھی وکٹ ثابت ہوئی۔
میچ کے دوران یہ صورتحال پیدا ہونے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ سیریز کے دوران ٹیم کے کپتان کے ایل راہول ہیں لیکن میدان میں فیصلے اب بھی روہت شرما کر رہے ہیں۔