• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، ایک خاندان کے 12 افراد کی ہلاکتوں پر محکمہ صحت کو تشویش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رحیم یار خان کے نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ صحت تشویش میں مبتلا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گردن توڑ بخار میں بچوں اور خواتین سمیت لوگوں کی ہلاکتیں لمحہ فکریہ ہے۔

ذرائع کے مطابق 13 روز میں محض بخار سے 12 افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنیادی صحت کے مرکز میں تشخیص اور اخلاقیات کا فقدان ہے۔

دوسری جانب متاثرین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے اندر پُراسرار بیماری کا شکار ہو کر میاں بیوی اور جڑواں بہنوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ان اموات کی وجہ ڈاکٹروں نے گردن توڑ بخار کو قرار دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید