• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیٹر ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ پی این سی اے اسلام آباد میں کل سے شروع ہوگا

کراچی میں شاندار کامیابی کے ساتھ 100 شوز مکمل کرنے والا انور مقصود کا تحریر کردہ تھیٹر ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ پاکستان نیشنل آرٹس کونسل اسلام آباد میں 7 جنوری سے شروع ہوگا۔

’ساڑھے 14 اگست‘ پی این سی اے میں 7 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔ 

ڈرامے میں سنجیدہ مسئلے کو ہلکے پھلکے، دل لگی اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔

’ساڑھے 14 اگست‘ میں ماضی اور حال دونوں کی معروف ترین قومی شخصیات کو پیش کیا گیا ہے، یہ سہ فریقی سیریز کا ایک حصہ ہے۔

اس موقع پر انور مقصود نے کہا کہ سیریز واقعی میرے دل کے قریب ہے، قوم کی موجودہ حالت زار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرامہ تحریر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ساڑھے 14 اگست کو اسلام آباد میں بھی اسی سطح پر پذیرائی ملے گی جیسے کراچی میں ملی۔

صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ انور مقصود تھیٹر کو پاکستان میں واپس لائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ڈرامہ پیش کیا جائے گا تو یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اسلام آباد میں کامیابی کے ریکارڈ توڑے گا۔

ہدایت کار داور محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عوام ڈرامے کو پسند کرتے ہوئے اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید