وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایس کے ہائیڈرو کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے چینی کمپنی کے پاکستان میں پن بجلی کے منصوبوں پر کام کو سراہا اور حکومت کے سولرائزیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمارا دیرینہ دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری چین کی پاکستان سے دوستی کا ثبوت ہے، چینی کمپنیاں حکومت کے سولرائزیشن منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
چینی وفد نے سولرائزیشن سے متعلق 600 میگا واٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔
چینی وفد نے وزیراعظم کوسیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا امدادی چیک بھی پیش کیا۔