پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما پرویز خٹک نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ جو لوگ گندم نہیں منگوا سکتے کیا ان کو ہماری حکمرانی کا حق ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کارخانے بند ہو رہے ہیں، حکومت کے پاس ڈالر اور پیسے نہیں زور عوام پر نکال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے الیکشن کروائے جائیں، عمران خان کامیاب نہ ہوا تو ملک میں لوگ خود نکلیں گے، خون خرابہ ہوگا، تباہی ہوگی۔
سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائے۔
انہوں نے کہا کہ کتنے شرم کا مقام ہے کہ اتنے بڑے لیڈر کے لیے ہم انصاف مانگ رہے ہیں، ملک میں سابق وزیراعظم اپنی ایف آئی آر تک درج نہیں کرواسکتا۔