سندھ کی انسداد دہشت گردی کی 32 عدالتوں نے سال 2022ء میں کتنے مقدمات نمٹائے؟ اس سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔
سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دہشت گردی کے مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کی انسداد دہشت گردی کی 32 عدالتوں نے 2022 میں 2 ہزار 373 مقدمات نمٹائے۔
سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال انسداد دہشت گردی عدالتوں میں 3 ہزار 286 نئے مقدمات لائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں سزا کی شرح صرف 18 فیصد رہی۔
سالانہ رپورٹ کے مطابق سندھ کی 32 عدالتوں میں 82 فیصد مقدمات میں ہائی پروفائل ملزمان بری ہوئے۔