سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کی پیشکش ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما چوہدری سرور کو پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے پارٹی میں شمولیت کی پیشکش ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ق لیگی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری سرور سے دو بار ملاقات کی اور سابق گورنر پنجاب کو اپنے بیٹے کے گھر پر ملاقات کی دعوت دی۔
اس حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مستقبل کی سیاست کے لیے مشاورت جاری ہے، چوہدری شجاعت حسین سے دو بار ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔
سابق گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود سے ابتدائی ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی قیادت اب سیاست بچانے کے بجائے ملکی حالات درست کریں۔