کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی بیماری کی وجہ سے آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث عدالت میں حاضری سے قاصر ہوں۔
سابق وزیرِ اعظم کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آج کی سماعت کے لیے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی گزشتہ ماہ دسمبر 2022ء میں تیسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔
اس سے قبل وہ جون 2020ء اور نومبر 2021ء میں بھی کورونا وائرس کے باعث بیمار ہو چکے ہیں۔