• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے مومنہ وحید نے 5 کروڑ روپے لیے، فواد چوہدری کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اپنی خاتون ایم پی اے مومنہ وحید کے 5 کروڑ روپے لینے کا دعویٰ کردیا۔

زمان پارک لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو نامعلوم نمبروں سے فون آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اداروں سے جھگڑا نہیں، ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں، آرمی چیف سے درخواست ہے اپنے ادارے کی غیرجانبداری یقینی بنائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد 188 ہے، ایم پی اے مومنہ وحید نے 5 کروڑ روپے لیے، انہوں نے لوٹی ہونے کو ترجیح دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز کئی بلوں کی منظوری وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بندے پورے ہونے کا دعویٰ نہیں کررہے، کل 21 بل منظور کروا کے ثابت کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو توڑنے کی کوشش کی گئی، مظفر گڑھ کے 5 ارکان کو 1 ارب 20 کروڑ کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے مسترد کردی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف سے اپیل ہے کہ ان معاملات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے وارنٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ای سی پی کے خلاف توہین عدالت کا دعویٰ دائر کررہے ہیں، کل عدالت کے فیصلے کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ق لیگ نے 20 سیٹیں نہیں مانگیں۔

قومی خبریں سے مزید