• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ وحید نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دے دیا

مومنہ وحید کا کہنا تھا کہ میں اپنے ضمیر کی آواز پر پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دوں گی۔
مومنہ وحید کا کہنا تھا کہ میں اپنے ضمیر کی آواز پر پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دوں گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے پارٹی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مومنہ وحید نے کہا کہ فواد چوہدری خود بکے اور پی ٹی آئی میں آئے، اُن کا کام صرف الزام تراشی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری خود پہلے ق لیگ، پھر پیپلز پارٹی میں تھے، وہ یہ بھی بتائیں کہ کتنے پیسے لے کر وہ جماعتیں چھوڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ضمیر کی آواز پر پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دوں گی۔

مومنہ وحید نے کہا کہ میری طرح پی ٹی آئی کے مزید 25 ارکان صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید