• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج تعاون کونسل کی سربراہی کویت کے پاس رہے گی

جی سی سی رکن ممالک کے پرچم
جی سی سی رکن ممالک کے پرچم

کویت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی سربراہی جاری رکھے گا لیکن سیکریٹری جنرل کے عہدے کیلئے نئے امیدوار کا انتخاب ہوگا۔

جی سی سی نے رواں ہفتے فیصلہ کیا کہ کونسل کی سربراہی کویتی شہری ہی کو دی جائے گی۔

جی سی سی سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سپریم کونسل نے دوسری مدت کیلئے سیکریٹری جنرل کا عہدہ کویت کو دینے کی منظوری دی ہے۔

موجودہ سیکریٹری جنرل نائف الحجراف 31 جنوری 2023 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

انہوں نے یکم فروری 2020 کو خلیج تعاون کونسل کی سربراہی سنبھالی تھی، اس سے قبل وہ کویت کے وزیر خزانہ تھے۔

خیال رہے کہ جی سی سی 1991 میں چھ رکن ممالک کے درمیان معاشی، سلامتی، ثقافتی اور سماجی تعاون کے فروغ کیلئے قائم کی گئی تھی۔

کونسل کے رکن ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، اومان اور قطر شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید