پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو لیاری کا دورہ مہنگا پڑگیا۔
لیاری کے رہائشی نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر کی آمد پر اُن کی گاڑی روک لی۔
رہائشی نے علی زیدی سے کہا کہ ساڑھے 3 سال آپ لوگوں کی حکومت رہی، اس دوران تو لیاری نہیں آئے۔
لیاری کے رہائشی نے مزید کہا کہ اب بلدیاتی الیکشن آنے والے ہیں تو لیاری چلے آئے ہو؟
اس پر علی زیدی نے رہائشی کو جواب دیا کہ وہ پہلے بھی لیاری میں آچکے ہیں۔