• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد ووٹ سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس

مسلم لیگ (ن) کا وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس گورنر ہاؤس میں ہوا۔

مشاورتی اجلاس سے قبل پارٹی کے اہم رہنماؤں نے گورنر بلیغ الرحمان سے ملاقات کی اور سیاسی  صورتحال پر گفتگو کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کل عدالت میں ن لیگ کے اراکین کو اکٹھا ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق ن لیگی حکمت عملی کے بارے میں مشاورتی عمل میں تمام آئینی اور قانونی پہلوؤں پر نظر ثانی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید