وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، آئندہ دو روز کے دوران صوبے کے 13 اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گرد و نواح میں سہہ پہر سے بادل چھانے شروع ہوگئے تھے جس کے بعد رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بارش کے شروع ہوتے ہی سرد ہوا چلنے سے موسم بھی سرد ہوگیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے گیارہ سے تیرہ جنوری تک بلوچستان کے 13 اضلاع کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، قلات مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، پشین اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے جس کے بعد ان علاقوں میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔