تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے بارے میں یہ افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ وہ ان کے بوائے فرینڈ عادل خان پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
خیال رہے کہ راکھی اور عادل کی رومانوی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دونوں متعدد ایونٹس میں بھی ایک ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔
راکھی ساونت یہ دعویٰ بھی کرتی آرہی ہیں کہ عادل خان ان کے بوائے فرینڈ ہیں جبکہ دونوں جلد شادی بھی کرنے والے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر دونوں کی شادی کی تصاویر ہیں۔
ان کے بارے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس ہی شادی کی ہے۔
ان تصاویر میں راکھی ساونت سفید اور گلابی رنگ کا شرارا زیب تین کیے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے سر پر دوپٹہ بھی لیا ہوا ہے۔
دوسری جانب تصویر میں موجود عادل خان نے نیلے رنگ کی جینز اور سیاہ شرٹ پہنی ہوئی ہے اور دونوں نے گلے میں ہار بھی ڈالے ہوئے ہیں۔
تصاویر میں دونوں کو دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ایک کلوز اپ تصویر میں ان کا شادی کی رجسٹریشن سے متعلق دستاویز بھی نظر آ رہا ہے۔
ان تصاویر کے سامنے آتے ہی راکھی ساونت کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔