گوادر کے نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے مشترکہ آپریشن معاہدے پر دستخط گوادر میں ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت 6 ماہ کے مختصر کورسز کی مفت فراہمی کی جائے گی جبکہ گوادر کے نوجوانوں کے لیے 3 سالہ ڈپلومہ پروگرام کا بھی آغاز کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق مفت فنی تعلیم کی فراہمی شیڈونگ انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے مشترکہ آپریشن کا حصہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی بھی مشترکہ آپریشن کا حصہ ہوگی، قابل طلباء کی انٹرن شپ اور ترجیحی ملازمت میں بھی تعاون کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق گوادر یونیورسٹی ادارے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق چلانے کی ذمے دار ہوگی۔